کراچی میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربیوٹی پارلرز کو نوٹس

  کراچی میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربیوٹی پارلرز کو نوٹس

  

کراچی (این این آئی)ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ڈیفنس اور کلفٹن میں قائم بیوٹی پارلز اور اسپا کے خلاف کارروائی کی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی نے گزشتہ روزکارروائی کرکے مختلف بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کو بند کرا دیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارروائی ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق حالیہ صورت حال میں بیوٹی پارلرز اور اسپا سینٹرز کو کام کی اجازت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق ایسا کرنے سے یہ لوگ صارفین کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پارلر نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -