کرونا سے ٹریول ٹریڈ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے،حافظ شفیق کاشف

کرونا سے ٹریول ٹریڈ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے،حافظ شفیق کاشف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ محمد شفیق کاشف نے کہا کہ ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے فروری سے بند ہونے والے دفاتر لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود نہیں کھولے جا سکے اور ایک اندازے کے مطابق 15 ہزار سے زائد دفاتر صرف پنجاب میں موجود ہیں جو آیندہ کئی مہینوں تک بند رہیں گے ہزاروں ورکرز بے روزگار ہو گئے ہیں حکومت ان دفاتر کے کرایوں اور دیگر اخراجات کے لئے آسان شرائط پر بغیر سود کے 2 سال کے لئے قرضے فراہم کرے اور ایک سال کے لئے تمام ٹیکس اور سرکاری فیس معاف کرے انہوں نے کہا کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ ایف بی آئی اور ایس سی پی کے پاس تمام کمپنیوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے جو ہر سال حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوے تو ٹریول ایجنٹس سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔
حافظ شفیق کاشف

مزید :

صفحہ آخر -