سانگھڑ،خاتون نے شوہر سے لڑ کر 3 بچیوں سمیت خودکشی کرلی، شوہر گرفتار

سانگھڑ،خاتون نے شوہر سے لڑ کر 3 بچیوں سمیت خودکشی کرلی، شوہر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگھڑ (این این آئی)سانگھڑ کے گاؤں میں خاتون نے 3کمسن بچیوں سمیت مبینہ طور پر اجتماعی خود کشی کرلی،پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خود کو اور بچیوں کو آگ لگالی، خاتون اور دو بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کے زیر حراست شوہر نے بتایا کہ معمولی بات پر جھگڑے کے بعد وہ گھر سے چلاگیا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔
خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -