کورونا کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے77پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کورونا کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے77پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

سڈنی (آئی این پی) کورونا وبا کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے 77 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے سڈنی سے لاہور پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کی سکریننگ کی اور کورونا ٹیسٹ کیلئے بلڈ سیمپلز لئے گئے۔پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف نے ایئرپورٹ پر ہم وطنوں کو الوداع کیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کا انتظام آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔ پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے سڈنی ایئرپورٹ پر مکمل طور پر فعال فیلڈ آفس قائم کیا گیا تا کہ پاکستانی مسافروں کو پاسپورٹ یا ویزہ سے متعلق کسی بھی مسئلے کو فوری حل کیا جا سکے۔ سڈنی ایئرپورٹ پر ہم وطنوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے کہا کہ حکومت پاکستان تارکین وطن بالخصوص بیرون ملک پھنس جانے والے پاکستانیوں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وژن کے مطابق ہم وطنوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پھنسے تارکین وطن کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست انہی کوشش کا حصہ ہے۔وطن واپس آنے والے پاکستانیوں نے خصوصی پرواز کا انتظام کرنے پر آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور اس کے قونصل خانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود ہم وطنوں کی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا، اس موقع پر تارکین وطن نے کورونا وائرس کی صورتحال میں آسٹریلیا میں پاکستانی مشن کی ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -