چین میں گیس ٹینکر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20ہو گئی، 172زخمی

  چین میں گیس ٹینکر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20ہو گئی، 172زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں ٹینک ٹرک دھماکہ سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 20ہوگئی۔وین لنگ کے نائب میئر ژو منگ لیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 172افرادزخمی ہوئے جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ ہفتہ کو شام 4بجکر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب مائع پٹرولیم گیس سے بھرا ٹینکر وین لنگ شہر کے تاشی ٹان میں لیانگ شان گاں کے قریب شین یانگ ہائی کھو ایکسپریس وے پر جا رہا تھا۔ دھماکے کا شکار ٹرک ایکسپریس وے کے قریب ورکشاپ پر گرااورقریبی گھروں،کشاپس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہاکہ 2ہزار660 سے زائد امدادی کارکن، 151 امدادی گاڑیاں اور 30 بڑی ریسکیو مشینری امدادی کاموں میں مصروف ہے۔630 سے زائد طبی کارکنوں زخمیوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ژو کا کہنا ہے کہ مقامی ماحولیاتی تحفظ کے حکام نے حادثہ کی جگہ کے اردگرد ہوا اور پانی کی موجودہ صورتحال کی نگرانی کی ہے۔تاحال آلودگی کے کوئی واضح اثرات نہیں ملے۔امدادی اور تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹینکر دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -