پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کو ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی:گورنر پنجا ب

پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کو ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے ...

  

لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب و یونیورسٹیز کے چانسلر چوہدری محمدسرور نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مشاورت کے ساتھ قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ یونیورسٹیز میں پڑ ھانے کا اعلان کیا جسکے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جار ی کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو تر جمہ کیساتھ قرآن پڑ ھائیں گے اور طلبہ کے لیے اس لیکچر میں شر کت کر نا اتنا ہی لازمی ہوگا جتنا دیگر لیکچر میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹیز میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس بارے میں کہا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی ؐ پر نازل ہواہم پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن پاک کو معنی کے ساتھ طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ وہ اس سے رہنمائی لے کر ایک اچھا انسان بن سکیں۔گورنر نے کہا کہ ہم نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سر براہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جنہوں نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام امور کو فائنل کیا جسکے بعد آج الحمد اللہ اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

قرآن پاک

مزید :

صفحہ آخر -