نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل چکا،مریم اورنگزیب

    نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل چکا،مریم اورنگزیب

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل چکا ہے اور اس کی حقیقت اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں پر عیاں ہوچکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دو سال سے شریف خاندان، پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اس کے قائدین نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے، ان کے ہر سوال کا دلیری، شفافیت اور شواہد سے جواب دیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر الزامات کی بارش کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔ ثبوت مانگنے پر عدالتوں سے راہ فرار اپنائی گئی اور اب تک ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایاجاسکا۔ جس منی لانڈرنگ کیس کا ذکر ہوتا ہے اور سلمان شہباز کے خلاف کہا جا رہا ہے وہ کیس اور اس کے ثبوت کہاں ہیں،ایسی ہی کاروائی کا اسحاق ڈار کے بارے میں کہا گیا اور سوائے رسوائی کے حکومت کے حصے میں کچھ نہیں آیا۔سیاسی مخالفین کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے یک طرفہ، غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کا ادارہ بن کر ملکی معیشت اور جمہوری نظام کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -