ڈی ایچ اے لاہور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مختلف دھڑے ٹیکس کم کرانے کا کریڈٹ لینے لگے

ڈی ایچ اے لاہور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مختلف دھڑے ٹیکس کم کرانے کا کریڈٹ لینے ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ اسوسی ایشن لاہور کے الیکشن کو ابھی ڈیڑھ سال بھی نہیں ہواپراپرٹی بحران میں فارغ پراپرٹی ڈیلرز نے انتخابی سرگرمیاں شروع کر دیں۔سنجیدہ حلقے پریشان،ڈی ایچ اے لاہور میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مختلف دھڑوں کی طرف ٹیکسزکم کرانے کا کریڈٹ لینے کی دوڑ شروع ایک دوسرے کو نااہل قرار دیتے ہوئے حکومت سے ٹیکس کم کرانے کا دعویٰ۔سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس اسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بھٹی نے بے وقت کی راگنی اور سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے لگتا ہے ہمارے دوستوں نے گزشتہ الیکشن سے سبق نہیں سیکھا ہم باتیں نہیں کام کر رہے ہیں الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمد نے ڈیڑھ سالہ دور کو ناکام ترین دور قرار دے کر وفاقی بجٹ 2020ء میں ان کی طرف دی گئی تجاویز کی روشنی میں تیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے الخدمت گروپ کی بیداری کا ثبوت دے رہا ہے۔سارے ٹیکسز ہم نے ہی کم کروائے ہیں فیڈریشن آف ریلٹرز کے سابق صدر میجر رفیق حسرت بھی سوشل میڈیا پرسرگرم ہیں اور اپنی گزشتہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں۔میرے دور کی تجاویز پر عمل ہوا ہے۔سابق سیکرٹری اور سابق امیدوار صدر ڈاکٹر خالد چوہدری نے بھی ڈیڑھ سالہ دور کو فوٹو سیشن قرار دیا ہے۔سابق نائب صدر حاجی لطیف چوہدری سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرگرم ہیں اور موجودہ ایسوسی ایشن پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے اس ایسوسی ایشن نے بہت نقصان پہنچایا ہے جو کام ہوئے ہیں وہ میں نے کروائے ہیں۔

کریڈٹ

مزید :

صفحہ آخر -