لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی جلدتعطیلات کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی جلدتعطیلات کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) کورونا خدشات کے باعث لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ‘ یکم جولائی کی بجائے22 جون سے ہی موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ تاہم انتظامی کمیٹی نے حتمی فیصلے کا اختیار کورٹ کو دے دیاہے۔ فل کورٹ کی منظوری کے بعد ہی قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

تعطیلات فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -