اشیا ء خودونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالے 38دکاندار گرفتار، چینی کی فروخت کیلئے فیئر پرائس شاپس قائم

اشیا ء خودونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالے 38دکاندار گرفتار، چینی کی فروخت ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر ی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 529 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 66 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 19 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 38 افراد کو حراست میں لیا گیااور 04 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں فیئر پرائس شاپس کھول دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ فیر پرائس شاپس پر چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے اورشہر بھر میں دو سو فیر پرائس شاپس کھولی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر فیئر پرائس شاپ پر چینی 70 روپے فی کلو کے بینر اور فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔عوام الناس فیر پرائس شاپس سے چینی 70 روپے فی کلو خرید سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں،ڈی سی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھیں اور جو بھی زائد قیمتیں وصول کرے تو فوری ضلعی انتظامیہ کو شکایت کریں تاکہ ایسے عناصر کا سد باب کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -