ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم،4590ٹن سے زائد کوڑا تلف

  ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم،4590ٹن سے زائد کوڑا تلف

  

لاہور(پ ر)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری۔خصوصی صفائی آپریشن کا مقصد شہر کو ازسر نو صاف کرنا ہے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول دینا ہے۔اس سلسلہ میں تیسرے روز بھی شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ ہفتہ صفائی کے دوسرے روز ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر سے 4590 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ادارے کی جانب سے بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا گیا اورشہر کی تمام مساجد اور گرجہ گھروں،قرنطینہ سنٹرز،پناہ گاہوں، مرکزی شا ہر ا ہو ں، سرکاری دفاتر،پارکس اور کمرشل مارکیٹس میں صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے۔

اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد راؤ اسلم کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اورایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں قائم تمام پناہ گاہوں کے باہر اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے حوالے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔شہریوں کو صفائی کے ذریعے ڈینگی اور کرونا وائرس جیسی بیماریوں سے بچانا ہے اور ایل ڈبلیو ایم سی ہر حالات میں صفائی کے بہترین اقدامات کرنے پر پیش پیش ہے۔شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ڈینگی اور کرونا وائرس جیسی بیماری کو صفائی قائم رکھ کر مات دیں۔مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ہفتہ صفائی مہم میں ایل ڈبلیو ایم سی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں شہر بھر میں نصب تمام کوڑے دانوں کو بروقت خالی کرایا جارہا ہے اور عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑے کرکٹ کو مناسب انداز میں تلف کریں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -