موجودہ حالات میں تنقید چھوڑ کر متحد ہونا ہو گا،اعجاز چودھری

موجودہ حالات میں تنقید چھوڑ کر متحد ہونا ہو گا،اعجاز چودھری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ وقت بے بنیاد تنقید کرنے کی بجائے متحد ہوکر کورونا کو شکست دینے کا ہے، عوام اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے سمارٹ لاک ڈاؤن پر زور دے رہے ہیں، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیراہوں، تمام تر مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس فری اور ریلیف بجٹ پیش کیا ہے،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور اور مرکز غریب اور عام آدمی ہے۔

، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی براہ راست مالی مدد کی ہے، انہوں نے کہاکہ نام نہاد اپوزیشن کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کورونا پر سیاست شروع کردی ہے، انہیں شرم آنی چاہئے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں عوام کی خدمت کا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -