عوام وفاق کی طرح پنجاب بجٹ سے بھی اچھی امید نہ رکھیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کے بجٹ سے بھی عوام کوئی اچھی توقعات نہ رکھے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کے چمچے کرچھے ہیں۔چینی چوروں کا ٹولہ اب کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔عمران نیازی معیشت کو دیوالہ کرکے اب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔وفاقی بجٹ میں امیروں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران نیازی نے لاک ڈاؤن اور سمارٹ ڈاؤن کھیلتے کھیلتے ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگادیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 تک پہنچ گئی ہے۔