تحریک انصاف کے قائدین کی ثانیہ کامران کو رکن اسمبلی بننے پر مبارکباد
لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر زرتاج گل،پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے ڈاکٹر نوشین حامدمعراج، بیگم پروین سرور، مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری، عمرفاروق مائر، اعجازمنہاس، اراکین پنجاب اسمبلی نیلم حیات، شاوانہ بشیر، مسرت چیمہ، عائشہ اقبال، شمسہ علی ایڈووکیٹ، زینب عمیر، فرحت فاروق، صادقہ صاحب داد خان، سیمابیہ طاہر، طلعت نقوی، سمیرا احمد، ام البنین نے ثانیہ کامران کو ممبرپنجاب اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کی۔
اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی عالمی وباء پر رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، قوم جانتی ہے کہ نام نہاد اپوزیشن نے خالی نعرے لگا کر کورونا پر صرف سیاست کی ہے، کورونا وباء میں متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے، پوری قوم کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،
میڈیا سیل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب