حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے،عابد صدیقی

حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اب عوام کو کرونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی،توسیع کے فیصلوں سے بہتری آنے کی بجائے مزید ابتری آرہی ہے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ سے عوام کے اندر مزید خوف وہراس بڑھ گیا ہے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے اقدامات سے سبق حاصل کرے جس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -