کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 172گاڑیاں، 137دکانیں بند

      کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 172گاڑیاں، 137دکانیں بند

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی سی نے کہا کہ 1741 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 309 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 137 دکانوں کو سیل کر دیا گیا.۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر ان کو سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 01 لاکھ 12 ہزار 400 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر 172 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -