ریلیف والے بجٹ پر وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،کامران عباس

  ریلیف والے بجٹ پر وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،کامران عباس

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کوآڈینیٹر میڈیا سٹریجی کمیٹی حکومت پنجاب چوہدری کامران عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جس پر وزیراعظم اور اس کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، اپوزیشن کے پاس جھوٹ بولنے اور شور شرابے کے سوا کچھ نہی بچا۔

 ، ماضی کی سابقہ حکومتوں نے عوام کے مسائل حل کئے ہوتے تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہوتا، لیکن شریف اور زرداری خاندان نے اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا، پی ٹی آئی حکومت تمام پالیسیاں عوام دوست ہیں، انہوں نے کہاکہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا، بجٹ میں پنجاب کی عوام کی ریلیف ملے گا،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -