عوام دوست بجٹ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا،میاں جاوید

  عوام دوست بجٹ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا،میاں جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت کی جانب سے پیش کیا جا نیوالا بجٹ عوام دوست ہے۔ بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو خوش آئند ہے، موجودہ بجٹ عوام اور تاجر دوست ہے انڈسٹری اور کا روبا ر کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حالات میں وفاقی گورنمنٹ نے اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا، ٹیکس فری بجٹ کے بعد عوام کو مہنگائی سے بھی نجات ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -