ناشران قرآن کو بجٹ میں سہولیات دینا احسن اقدام ہے،کاشف اقبال

ناشران قرآن کو بجٹ میں سہولیات دینا احسن اقدام ہے،کاشف اقبال

  

لاہور(پ ر)بجٹ میں چھوٹے ناشران قرآن کے لئے پیپر کوڈیوٹی فری کرنے،پرنٹنگ پریس اوردفتری خانہ کی پابندی ختم کرنے کافیصلہ خوش آئندہے۔مشکل ترین مالی حالات میں خدمت قرآن کا یہ فیصلہ یقینا پاکستان کے لئے خیر وبرکت کاباعث ہوگا اس فیصلے پرہم ایف بی آرکی چیئرمین نوشین جاوید اورسابق چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔انہوں نے کہ ہمارے لئے یہ بہت خوشی کامقام ہے، چھوٹے ناشران کو نہ صرف ٹیکس فری پیپر درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے بلکہ ان کے لئے اپنا پرنٹننگ پریس اوراپنادفتری خانہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -