جامعات میں ترجمے سے قرآن پڑھانا خوش آئند ہے،میاں ارسلان طارق
لاہور (سٹی رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب میاں ارسلان طارق نے گورنر پنجاب کے قرآن مجید کا ترجمہ لازمی قرار دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں ترجمے کہ ساتھ قرآن پڑھانے کے فیصلے سے جمعیت کے موقف کو تقویت ملی،اسلامی جمعیت طلبہ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے یہ فیصلہ دراصل تعلیمی اداروں میں موجود اسلام پسندوں کی جیت جبکہ غیر اسلامی عناصر کی حوصلہ شکنی ہے۔قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے جس کے فہم سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں اس فیصلے سے تعلیمی اداروں میں موجود غیر اسلامی عناصر کا ایجنڈا مزید کمزور ہو جائے گا،جامعات اس فیصلے پر جلد عمل شروع کریں۔