سرکاری اراضی پر قبضے،کمشنر نے سخت نوٹس لے لیا

  سرکاری اراضی پر قبضے،کمشنر نے سخت نوٹس لے لیا

  

لاہور(عامر بٹ سے)کورونا کے دوران افسران کی دیگر ڈیوٹیوں میں مصروفیت سے سرکاری اراضیوں پر قبضے جاری، کمشنر کی ہدایات کے باوجود شہر میں موجود سرکاری اراضی پر قبضوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب نہ کی جا سکی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن سیف انجم کی جانب سے سرکاری زمینوں پر ہونے والے قبضوں کے بارے میں تفصیلات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا مگر رپورٹ مرتب نہ ہوئی جس پر کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی سرزنش کی اور فوری طور پر سرکاری جائیداوں کی حفاظت اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا بھی عندیہ دیدیا ہے اور شہر بھر کی سرکاری اراضی اور قابضین کی فہرست بھی فوری پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -