سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر دوبارہ اذانیں دینے کی مہم کا آغاز

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر دوبارہ اذانیں دینے کی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کی مہم ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اللہ تعالی کے حضور رحمت طلب کرنے کی نیت سے رات 10بجے مساجد او ر گھروں میں اذانیں دینے کی مہم ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔

 اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے اذان ایک بہترین ذریعہ ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کا نعرہ لگانے کی بجائے اللہ سے معافی مانگنے سے ہی کوروناسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے