پیر کبیر علی شاہ گیلانی ؒکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،راغب نعیمی

پیر کبیر علی شاہ گیلانی ؒکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) درالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ہے کہ ر وحانی پیشوا پیر محمدکبیر علی شاہ گیلانی ؒکی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ معاشرے میں ”حیا“کے فروغ کیلئے آپ ؒ کی خدمات قابل قدر ہیں۔آپؒ نے دین اسلام اور روحانیت کے فروغ کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔پیر محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کا ایک ایک لمحہ بارگاہ الٰہی اور عشق رسولؐسے عبارت تھا۔آپؒ نے لاکھوں انسانوں کی زندگی میں جس طرح دینی اور روحانی انقلاب برپا کیا اس پر انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خیابان چورہ شریف میں پیر محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کی یاد میں ہونے والی تقریب ختم قل شریف کے موقع پر پیر کبیر علی شاہ گیلانی بھائی پیر شبیر شاہ گیلانی اور آپؒ کے صاحبزادگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پیر محمد کبیر علی شاہ گیلانی ؒنے اپنی زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے تحریک نظام مصطفیٰؐ اور تحریک ختم نبوتؐ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وہ زندگی بھر لوگوں کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے رہے اور ان کے پراثر بیانات سن کر ہزاروں افراد نے اپنی اصلاح کی۔ وطن عزیز پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمان خواتین کو پردے کی ترغیب کیلئے عالمی چادر اوڑھ تحریک شروع کی جو بلاشبہ ان کا ایک عظیم کارنامہ ہے#/s#