(ن)لیگی قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے،سعدیہ سہیل

  (ن)لیگی قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کئے، قوم منتظر ہے کہ نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے، شہبازشریف احتساب کا سامنا نہیں کرپار ہے ہیں اس لئے وہ ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں،شہبازشریف کو اب پائی پائی کا حساب دینا ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اس نازک موقع پر بھی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کررہے ہیں، شہباز شریف خود کو احتساب سے بچانے کے لئے ہاتھ پا?ں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں

14-06-2020

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -