بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیان قابل مذمت ہیں،قاری زوار بہادر

بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیان قابل مذمت ہیں،قاری زوار بہادر

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیروں کے پاکستان کے خلاف بیان کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج جذبہ اسلام سے سرشار دنیا کی بہترین فوج ہے بھارتی گیدڑ بھپکیاں پاکستان عوام اور افوج کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں انہوں نے کہا کہ چینی افواج کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مودی سرکار اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔

 چین کے بعد اب نیپال کی حکومت نے بھی اپنے علاقے بھارتی کنٹرول سے آزاد کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس سے بھارتی حکمران بھکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ہندوستان اس قوم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ر کھتا، ہندوستانی افواج پہلے بھی ہمارے جوانوں کے جذبے آزما چکا ہے اس مسلح افواج کو چاہیے کہ دشمن کو ہر بات کا منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں سے کہا کہ وہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لئے مسلح افواج کو دشمن کو ترکی با ترکی جواب دینے کا حکم دیں ایسے وقت میں پوری قوم،حکمرانوں اور مسلح افوج کا دست وبازو بن کر دشمن کے دانت کھٹے کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -