وفاق کی طرح پنجاب بجٹ بھی عوام دوست ہو گا،سمیراساہی

    وفاق کی طرح پنجاب بجٹ بھی عوام دوست ہو گا،سمیراساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی و فا ق کی طرح عوام دو ست ہو گا، پاکستان کی تار یخ کاپہلا بجٹ ہے جس میں نئے ٹیکس نہ لگا کر ملکی تار یخ میں نیا ریکار ڈ قائم کیا گیا، و فا قی بجٹ پر اپوز یشن کو سیا ست چکمانے کی بجائے اس کاخیر مقدم کر نا چاہیے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں پیش ہو نے والا بجٹ بھی تاریخی ہو گا ان شا ء اللہ پنجاب کے بجٹ میں بے رو ز گاری کے خا تمے اورغر یب عوام کی فلاح و بہبو د کو مقدم رکھا جائے گا۔

انہو ں نے کہاکہ اتحادی حکومت میں اختلا فا ت کی با تیں کر نے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ چوہدری پرو یزالٰہی کے خاندان نے ہمیشہ پاکستان کی مضبو طی اور جمہوریت کیلئے نا قا بل فرامو ش خد ما ت پیش کیں۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) حق اور سچ کا سا تھ دینے والو ں کی جماعت ہے جو بھی ملک اور قوم کیلئے مخلص جماعت ہے اس کیلئے مسلم لیگ (ق) کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -