بجٹ پر اپوز یشن کی تنقید عادت سے مجبوری ہے،شاہد صدیق

  بجٹ پر اپوز یشن کی تنقید عادت سے مجبوری ہے،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ و فا قی بجٹ پر اپوز یشن کی تنقید عادت سے مجبوری ہے، بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگنے پر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملا،اپوزیشن کو عوام دوست بجٹ ہضم نہیں ہوا،اپوز یشن تر قی کر تا پاکستان اورختم ہو تی ہوئی اپنی سیا ست پر سخت پر یشان ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن نے تہہ کر رکھا ہے کہ نہ خود اچھا کام کرنا ہے نہ کسی کو کر نے دینا ہے، بجٹ میں حکومت نے ہر جگہ غر یبو ں کاخیا ل رکھا پاکستا ن کی تاریخ کا یہ واحد بجٹ ہے جس میں نئے ٹیکس نہیں لگے،مشکل معاشی حالات میں ٹیکس فری بجٹ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا شاندار کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ اس لیے پسند نہیں آیاکہ یہ عام آدمی کا بجٹ ہے، اپوزیشن کو عوامی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔