معاشرے کو برائی سے پاک کرنا سب کی ذمہ داری ہے،شفیق قادری

معاشرے کو برائی سے پاک کرنا سب کی ذمہ داری ہے،شفیق قادری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ معاشرے کو برائی سے پاک کرنا سب کی ذمہ داری ہے،بچوں سے زیادتی کی سزائے موت درست مگر عملدآمد کے طریقہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے،ملک میں قانون کی حکمرانی لازم ہے،حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مادر پدر آزاد اور بے لگام کلچر پھیلانے والوں کو کنٹرول کیاجائے۔

تاکہ معاشرے میں جرائم اور برائیوں کو کم کیا جا سکے،فحاشی و عریانی اور بے راہ روی سے نوجوان نسل کو تباہی و بربادی کے راستے پر چلایا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ بچوں سے زیادتی قانون کو پارلیمنٹ سے فوری پاس ہونا چاہئے تا کہ ملک کے نو نہالوں کو درندا نماء انسانوں سے بچایا جا سکے۔بچوں سے زیادتی خوف ناک عمل ہے جس کی روک تھام ایک موثر قانون سازی بے حد ضروری ہے۔ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -