ایل ڈی اے دفاتر کو مکمل طور پرجراثیم سے پاک کیا جائے،احمد عزیز

ایل ڈی اے دفاتر کو مکمل طور پرجراثیم سے پاک کیا جائے،احمد عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے تمام ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں‘ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اوردفتری عمارت کی صفائی اور ڈس انفیکشن مسلسل عمل کے طور پر کی جائے-ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کی عمارت کی ڈس انفیکشن کا کام اتوار کو بھی جاری رہا اورمختلف دفاتر میں صفائی اور سپرے کا کام کیا گیا -

 ڈس انفیکشن سپرے کے لئے چار نئی مشینیں خرید لی گئی ہیں - دفتر کی عمارت کی روزانہ ڈیٹول سے دھلائی کرنے کے علاوہ کلورین سے ڈس انفیکشن سپرے کیا جا رہا ہے۔تمام افسران اور عملے کے کام کرنے کی جگہوں پر جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔

ایس او پیز کے تحت ایل ڈی اے افسران اورملازمین کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔ دفتر پہنچنے پرداخلی دروازوں پر تھرمل گن سے ان کا درجہ حرارت چیک کیاجاتا ہے۔ بعد ازاں ڈس انفیکشن ٹنل سے گزرنے اور ہاتھ دھونے کے بعد انہیں عمارت کے اندر داخل ہونے دیاجاتا ہے جہاں جگہ جگہ سینی ٹائزر مہیا کیا گیا ہے۔ تمام افسران وملازمین کے لئے دوران ڈیوٹی ماسک پہننا لازمی ہے۔روزانہ کام کرنے والے عملے کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اور افسران و اہلکاروں کو باری باری دفتر آنے کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی روسٹر کی سختی سے پابندی کریں -دفتر نہ آنے والا عملہ گھروں پر دفتر ی کام کرنے کا پابند ہے۔ان اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون پر طلب کئے جانے پر فوراً دستیاب ہوں۔ اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر شہر سے باہر نہ جائیں۔