مہنگائی اور بیروزگاری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  مہنگائی اور بیروزگاری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری بدحالی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے اور رہی سہی کسر اب وفاقی بجٹ نے پوری کردی جس میں کسانوں،مزدوروں اور مہنگائی وبے روزگاری کے مارے عام آدمی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایما پر بننے والے بجٹ سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی باتیں کرنے والے حکمران قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاشی تباہ حالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 45 فیصد خسارے کے بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دینا شرمناک ہے۔ عوامی ریلیف کے نام پر اقتدار میں آنے والی تبدیلی سرکار کی ناتجربہ کاری نے 2 سال میں ملکی معیشت کا بیٹرا غرق کر دیا ہے۔ آٹا، چینی اور نان روٹی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور سفید پوش طبقہ کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا تیزی سے عوام کو متاثر کررہی ہے اور دوسری طرف مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجبرن بنا دی ہے۔ بدقسمتی سے حکمران عوام کی مشکلات کم کرنے کی بجائے نعروں اور دعووں سے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -