بجٹ سے سی پیک اور بلو چستان کیوں غا ئب ہیں،سلیم رضا

  بجٹ سے سی پیک اور بلو چستان کیوں غا ئب ہیں،سلیم رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بتا یا جائے بجٹ سے سی پیک اور بلو چستان کیوں غا ئب ہیں، نام نہاد بجٹ میں مہنگا ئی اور بے روز گاری میں اضا فہ، کارو باری بد حا لی کے تار یخی ریکار ڈ قا ئم ہوں گے،آ ئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر سرکاری ملاز مین تنخواہوں میں اضا فہ نہ کر نا ظلم کی انتہا ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے ملک سے چینی، آ ٹا، پٹرو ل نہیں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس میں وہ نا کام ہوچکے، بلوچستان کو بجٹ میں کچھ نہ ملنے پر بلوچی بھا ئیو ں میں احسا س محرو می بڑھے گا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی سوچ ملک اور قوم کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے ایسا لگ رہاہے کہ عمران نیازی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی ساز ش کررہے ہیں ایسے حالا ت میں تحریک انصا ف و فا ق کیلئے بہت بڑا خطرہ ثا بت ہو گی۔انہو ں نے کہاکہ و فا قی بجٹ پر واہ واہ کر نے والے تیار ہو جا ئیں آ نے والے دنو ں میں منی بجٹ عوام کی چیخیں نکلوا دے گا۔ مسلم لیگ (ن) ظا لمانہ بجٹ کو مسترد کر تی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -