(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے،سیمی بخاری

  (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے،سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے وہ ہرو قت سیاسی دکاندار ی کر رہی ہیں ' ٹیکس فری بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید بھی عوام کو بے وقوف بنانیکی ایک ناکام کوشش ہے 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ دیا ہے۔

'(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے اپنے دور حکومت میں بجٹ کے نام پر کون کون سے ڈرامے کرتے رہے ہیں وہ بھی پوری قوم کے سامنے ہیں۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ جو بھی بجٹ کو ایک بار پڑ ھ لے گا وہ کسی بھی صورت بجٹ پر تنقید نہیں کر یگا کیونکہ بجٹ میں حکومت نے مشکل حالات میں بھی تمام طبقات کو ریلیف دیا ہے مگر بدقسمتی سے (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ کسی بھی بات کو پڑ ھے بغیر تنقید شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے جسکے لیے تمام حکومتی وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں بدقسمتی سے ملکی ترقی اور خوشحالی اپوزیشن سے ہضم نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کیلئے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ مثالی ہیں اور ماضی میں ایسے عوام دوست اقدامات کی کوئی تاریخ نہیں ملتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -