بجٹ میں ایس ایم ایز کو پھر نظر انداز کر دیا گیا،رحمت اللہ جاوید

بجٹ میں ایس ایم ایز کو پھر نظر انداز کر دیا گیا،رحمت اللہ جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے بانی اور چھوٹی صنعتوں کے ماہر ایمبسڈر رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایس ایم ایز کو پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے اور عمومی بجٹ پیش کیا گیا ہے،موجودہ بجٹ سن کر سخت مایوسی ہو ئی ہے،موجودہ صورتحا ل کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس ایم ایز کو مناسب رعایت دینی چاہیے،بجٹ سے پہلے جو حکومتی اقدامات ایس ایم ایز کے لئے ہوئے ہیں اس کی قدر کرتے ہیں مگر بینکوں نے ان کو مشکل بنادیا ہے میری استدعا ہے کہ ایس بی پی ایک ٹاسک فورس بنائے اور کاروباری لوگوں اور چیمبروں کو ساتھ لے کر ان حتمی بنائے،رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان مشکل حالات میں ایک شاندار بجٹ مشکل تھا مگربڑے بڑے پراجیکٹس کو کچھ عرصہ کے لئے بند کر دیا جاتا تو بہتر تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -