بجٹ میں تاجروں اور غریب طبقات کو ریلیف نہیں دیا گیا،یحییٰ منور

بجٹ میں تاجروں اور غریب طبقات کو ریلیف نہیں دیا گیا،یحییٰ منور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)شاہ عالم بورڈ کے نائب صدر یحییٰ منور نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں وعدوں کے مطابق تاجرو ں اور غریب طبقہ کو کوئی فائدہ نہیں دیا گیا ہے،موجودہ حالات میں تاجر ریلیف کی امید لگائے ہوئے تھے جس کو موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کرکے ختم کردیاہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری حضرات کو بجٹ میں بالکل نظر انداز کیا گیا ہے تاجروں کو کوئی ریلف نہ دے کر معیشت کا پہیہ جام کر دیا گیاہے۔

،کورونا کی وجہ سے دو مہینے تک کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے معیشت ختم ہو کر رہ گئی ہے اور حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔۔۔ وفاقی حکومت نے بجٹ سے شناختی کارڈ شرائط نہ نکال کر مزید کاروبار کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔