اراضی خورد برد کیس،پٹواری کے خلافتحقیقات کا آغاز

اراضی خورد برد کیس،پٹواری کے خلافتحقیقات کا آغاز

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن جعلسازی کا الزام تحصیل سٹی کے پٹواری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔سائل غلام محمد کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔سائل نے الزام لگایا کہ مطابق پٹواری نے موضع شاہدرہ میں تعیناتی کے دوران سائل کی 80 کنال اراضی میں سے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے زمین کی منتقلی کی لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے فوت شدہ بہن بھائیوں کے بھی جعلی سائن انگوٹھے کئے۔سائل غلام احمد نے محکمہ اینٹی کرپشن کے انویسٹی گیشن افسر کو اپنی جائیداد اور اپنے بہن بھائیوں کے جعلی سائن انگوٹھوں کے شواہد بھی فراہم کردئیے محکمہ اینٹی کرپشن نے موضع شاہدرہ کا ریونیو ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -