مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،علماء

  مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاعلیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمودنے کہاہے کہ مدارس اصلاحات کے نام پر وفاقی بجٹ میں پانچ ارب کی رقم مختص کرنا حکو مت کی بدنیتی کا بین ثبوت ہے حکومت کے اس اعلان سے شکوک شبہات پیدا ہوئے ہیں مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

علما ء نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کو نا مساعد حالات کے باوجود ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ علماء نے کہا ہے کہ عالمی کفریہ ایجنڈے کے تحت بعض این جی اوز اور قادیانی نواز عناصر پاکستان کے آئین کی اسلامی دفعات خصوصاََ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو ختم کرنے اور قادیانیوں کوپروموٹ کررہے ہیں۔ لیکن وہ اور ان کے سر پرست کان کے نہیں دل کے دروازے کھول کر سن لیں کہ جناب نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت ومنصب ختم نبوت پر کوئی مسلمان آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔