خادم دربار دارالاحسان الحاج احسان خان غوری سپردخاک

خادم دربار دارالاحسان الحاج احسان خان غوری سپردخاک

  

لاہور (پ ر) یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری کے والد الحاج احسان خان غوری مختصر علالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔انکی رسم قل بروز پیر بعد از نماز عصر جامعہ مسجد غوثیہ بلاک 13۔بی۔1 ٹاؤن شپ لاہور میں ادا کی جائے گی۔مرحوم انتہائی شریف النفس پابند صوم و صلواتہ اور ملنسار شخصیت کے مالک درویش صفت انسان تھے،ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں انہیں باب جنت قبرستان ٹاؤن شپ میں سپرد خاک کردیا گیا۔انہوں نے پسماندگان میں دوبیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -