ٹاؤن شپ، کالج روڈ پر دکان میں سلنڈر دھماکہ، 4افراد زخمی

ٹاؤن شپ، کالج روڈ پر دکان میں سلنڈر دھماکہ، 4افراد زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ میں دکان کے اندر سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کالج روڈ پر واقع دکان میں زوردار سلنڈر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں دکان میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 15 سالہ محمود، 17 سالہ شان، 17 سالہ مانی نذر اور 40 سالہ قاسم شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق قاسم اور شان کا جسم چالیس فیصد، مانی کا جسم تیس فیصد جھلس گیا۔ ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ محمود کا جسم آگ کے باعث پچپن فیصد جھلس چکا اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -