ہنجروال،منشیات فروش سے ایک کلو 380گرام ہیروئن برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس کی کارروائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش اعظم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو 380گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔