سندر میں ٹرک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگیا،نوجوان جاں بحق

سندر میں ٹرک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگیا،نوجوان جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک درختوں سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 24سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر درختوں سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان مزدا تلے دب کر موقع پر دم توڑ گیا۔24 نوجوان کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کا رہائشی تھا اور مزدا میں ہیلپر کا کام کرتا تھا

اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے ورثا کو اطلاع کر دی۔

مزید :

علاقائی -