کورونا سے جاں بحق6افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی

کورونا سے جاں بحق6افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کورونا وائرس کے باعث لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں خاتون سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن کی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایدھی کرونا ٹاسک فورس نے میتوں کی آبائی قبرستانوں میں تدفین کر دی گئی۔ ایدھی ترجمان یونس بھٹی کے مطابق تاج پورہ لاہور کی رہائشی 62 سالہ محمد جاوید نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں زیر علاج تھے، جو گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کی ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تاج پورہ سکیم قبرستان میں تدفین کردی۔ فیصل آباد کے رہائشی 64 سالہ عبد الحق نیشنل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، گجرات کا رہائشی 61 سالہ وقار الحسن ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، پنجاب سوسائٹی غازی روڈ لاہور کے رہائشی 32 سالہ عادل لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے، ایدھی ترجمان یونس بھٹی نے مزید بتایا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی رہائشی 79 سالہ گل نرگس ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی اسی طرح داروغہ والہ لاہور کا رہائشی 24 سالہ علی محمود میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میتوں کو ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔۔

مزید :

علاقائی -