غالب مارکیٹ میں رقم کے لین دین پر فائرنگ، 2افراد زخمی، ہال روڈ نالے سے خاتون کی لاش بر آمد

    غالب مارکیٹ میں رقم کے لین دین پر فائرنگ، 2افراد زخمی، ہال روڈ نالے سے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ میں رقم کے لین دین پر فائرنگ کے دوران نعمان اور محمد کوسین گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نعمان کا مخالف پارٹی سے گاڑی کی رقم کا لین دین کا معاملہ تھا۔علاوہ ازیں قلعہ گجر سنگھ کے علاقے ہال روڈ پر واقع نالے سے بند بوری لاش ملی ہے۔شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوری کھولی تو خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے شناخت نہ ہونے پرپورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم خاتون کی چند روز پرانی اور مسخ ہو چکی ہے جس کے باعث اس کی شناخت ممکن نہ ہے۔ شبہ ہے نامعلوم افراد نے خاتون کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے یہاں پھینکی ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے

مزید :

علاقائی -