پولیس سابق سب انسپکٹر عامرشہزاد کے اغواکا ڈراپ سین

پولیس سابق سب انسپکٹر عامرشہزاد کے اغواکا ڈراپ سین

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سابق سب انسپکٹر عامرشہزاد کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا،عامر شہزاد فراڈ کے کیس میں فیصل آباد جیل میں قید نکلا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے رہائشی سابق سب انسپکٹر عامر شہزاد کے مبینہ اغواء کا مقدمہ مغوی کے بھائی نے12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کروا رکھا تھا۔سابق سب انسپکٹر عامر شہزاد گزشتہ تین سالوں سے نوکری سے برخاست ہے اس کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا میں شکیل خان کی مدعیت میں دھوکہ دہی کا۔مقدمہ درج ہے۔ فیکٹری ایریا فیصل آباد کی پولیس ملزم سابق سب انسپکٹر عامر شہزاد کو گرفتار کرکے فیصل آباد لے گئی تھی جسے مقامی عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا ہے

مزید :

علاقائی -