کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8روز میں 494مقدمات، 21ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8روز میں 494مقدمات، 21ہزار سے زائد گاڑیوں کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ روز کے دوران 494 مقدمات درج کئے جبکہ 01 ہزار 664 دکانیں سیل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے 862 مارکیٹس میں 21 ہزار 806 دکانوں کو چیک کیا۔ معمولی خلاف ورزی پر 10 ہزار 970 دکانداروں، شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کورونا وباسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون اور ایجوکیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آٹھ روز کے دوران 21 ہزار 491 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،17 ہزار موٹرسائیکلوں، 2139 کاروں، 2308 پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی کی گئی۔ 29 ہزار 569 موٹرسائیکلوں،7 ہزار 196 کاروں کو وارننگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا اور3827 پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور عملہ کو کورونا وبا بارے آگاہ کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کو مزید کہنا تھا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وبا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -