سبزہ زار سے موبائل فون چور گینگ کے 2ارکان پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے موبائل چوری کی واردارتوں میں ملوث موبائل چور گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اویس اور اس کے ساتھی محمد انور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے نقدی، 10 موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔