اسلام پورہ کے سب انسپکٹر کو علاقہ مجسٹریٹ کی گالم گلوچ کی رپٹ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)علاقہ مجسٹریٹ کی تھانہ اسلام پورہ کے سب انسپکٹر سے گالم گلوچ کا معاملہ،تھانہ اسلام پورہ کے سب انسپکٹر نے مجسٹریٹ نعیم سرور کے خلاف رپٹ لکھ دی۔متن کے مطابق سب انسپکٹر احمد تبسم نے روزنامچے میں رپٹ درج کی، دو بج کر بیس منٹ پر ملزمان لیکر عدالت پہنچا۔توآرڈر ٹائب کرواتے وقت مجسٹریٹ نعیم سرور گاڑی میں بیٹھ گئے،گاڑی تک جانے پر نعیم سرور نے گالیاں دینا شروع کر دی اور کہا کہ نو بجے کیوں نہیں آتے۔
۔نعیم سرور نے سرکاری امور کی ادائیگی پر گالیاں دیکر نہ صرف عزت نفس مجروح کی بلکہ مقدس پیشے کا بھی خیال نہ کیا۔
نعیم سرور کا اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں سے حقارت پر مبنی رویہ ہوتا ہے۔سب انسپکٹر احمد تبسم کے مطابق کورونا کے باوجود فرنٹ لائن پر ڈیوٹیاں کر رہے ہیں مجسٹریٹ کے رویے سے رنجیدہ ہو کر رپٹ لکھی ہے۔