فلم، ٹی وی اور تھیٹر میڈیا کی ایک شکل ہے،جان ریمبو

فلم، ٹی وی اور تھیٹر میڈیا کی ایک شکل ہے،جان ریمبو

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار جان ریمبو نے کہا ہے کہ”ریمبو“میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے، موجودہ دور میں رائٹرز نوجوانوں کو مستقبل کی درست سمت دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، فلم، ٹی وی اور تھیٹر میڈیا کی ہی ایک شکل ہے لیکن بد قسمتی سے ہم ان سے وہ فوائد حاصل نہیں کر سکے جو کئے جانے چاہئے تھے۔ افضل خان نے کہا کہ اب بھی کئی مواقع پر پرستار ”مائی نیم از ریمبو ریمبو جان ریمبو، کاکروچ کلر“ کا ڈائیلاگ سنانے کی فرمائش کرتے ہیں جس سے مجھے ایسی خوشی ملتی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ”ریمبو“ میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل میں بڑا ٹیلنٹ ہے لیکن اسے ضائع کیا جارہا ہے۔ حکومتی سطح پر نوجوانوں کیلئے باضابطہ کوئی پالیسی تیار نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میڈیا سے اصلاح کا کام لے رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ فلم، ٹی وی اور تھیٹر در حقیقت میڈیا کی ایک شکل ہے اور اس پلیٹ سے ہم آگاہی مہم چلا سکتے ہیں لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ اس کے ذریعے اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

لیکن اس طرف بھی توجہ نہیں دی جارہی۔

مزید :

کلچر -