شاہدہ منی کی زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

شاہدہ منی کی زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کھیلوں اور شوبز سمیت تمام شعبوں کی نامورشخصیات سے کورونا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شاہدہ منی نے کہا کہ حکومت کی سطح پر اس کیلئے یونیورسل نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ملک کے نامور ڈاکٹرز واضح طو رپر کہہ چکے ہیں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے اپنا پلازمہ عطیہ کریں تو بہت ساری قیمتیں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، اس سے انسان کے جسم میں کوئی کمزوری آتی ہے۔
اور نہ کوئی اور خطرہ لا حق ہوتا ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والا شخص تین سے چار مرتبہ پلازمہ عطیہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ جو لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کرکے دوسروں کی جانیں بچائیں۔رب کی ذات نے بھی کہا ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام نامور شخصیات پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی مہم شروع کریں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، حکومت ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو موقع پر ہی ایک ہزار روپے جرمانہ کرنے کا سلسلہ شروع کرے۔

مزید :

کلچر -