فنکاروں کے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

فنکاروں کے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

  

لاہور(فلم رپورٹر) فنکاروں کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات جاری کئے جار رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور بہتر محسوس کریں گے۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ آپ سمیت جو بھی وائرس میں مبتلا ہے جلد صحتیاب ہوں، گلوکار فخرعالم نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد بھائی ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ فیصل قریشی نے بھی شاہد آفرید ی کی جلد صحتیابی کے لئے اپنا پیغام جاری کیا۔اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لالا کی جلد صحتیابی کے لئے دْعا کی۔

مزید :

کلچر -