نئی آنے والی اداکاراؤں کیلئے کوئی اکیڈمی نہیں،جیا بٹ

نئی آنے والی اداکاراؤں کیلئے کوئی اکیڈمی نہیں،جیا بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمر جیا بٹ نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی اداکاراؤں کیلئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔جس کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے اور ایسے نوسر بازوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے او ر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

مزید :

کلچر -